Saturday May 11, 2024

پاکستان سپر لیگ کےبہترین بلے باز اور بہترین بائولر کون کھلاڑیوں کی فہرست جاری ہوگئی

پاکستان سپر لیگ کےبہترین بلے باز اور بہترین بائولر کون کھلاڑیوں کی فہرست جاری ہوگئی

کراچی(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ فور میں باؤلنگ میں حسن علی جبکہ بیٹنگ میں شین واٹسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔حسن علی ٹورنامنٹ میں21وکٹیں لیکر پہلے،فہیم اشرف19وکٹوں کیساتھ دوسرے اورسہیل تنویر15وکٹیں حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بیٹنگ میں شین واٹسن352رنز کیساتھ پہلے، انگرام321رنز کیساتھ دوسرے اور

لیوک رونکی297رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ چارمیں پشاور زلمی کے حسن علی نے دس میچز میں 21 کھلاڑی آٹ کیے اور وہ گروپ مرحلے کے بہترین بولر ثابت ہوئے۔ حسن علی کی بہترین بولنگ 15 رنز کے عوض4 وکٹیں رہی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے کراچی کنگز کے خلاف ایونٹ کی بہترین بولنگ کراتے ہوئے 19 رنز دیکر6 کھلاڑی آٹ کیے۔ فہیم 10 میچوں میں19 وکٹیں لے کر دوسرے بہترین بولر ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تجربہ کار سہیل تنویر10 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کیں اور تیسرے بہترین بولرثابت ہوئے۔کراچی کنگز کے اٹھارہ سالہ اسپنرعمرخان 10 میچوں میں 13پلیئرز کومیدان بدرکرکے چوتھے نمبر پررہے۔پشاورزلمی کے سینئر فاسٹ بولروہاب ریاض 10 میچوں میں 13 کھلاڑی آٹ کرکے ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے پشاورزلمی کے خلاف پی ایس ایل چار کی واحد ہیٹ ٹرک بنائی۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن گروپ میچز کے کامیاب ترین بیٹسمین ثابت ہوئے۔ واٹسن نے10میچوں میں44کی اوسط سے 352رنز بنائے جس میں 3 ففٹیز شامل تھیں۔ ان کا بہترین اسکور 91رنز رہا۔کراچی کنگز کے کولن انگرم نے پی ایس ایل کی تاریخ کی بہترین اننگ کھیلتے ہوئے 121 رنز بنائے۔ دس میچوں میں انگرم نے ایک سنچری اورایک ففٹی سمیت 321 رنز اسکور کیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی دس میچوں میں تین ففٹیز سمیت 297 بناکر تیسرے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے۔ ان کا بہترین اسکورسڑسٹھ رنز رہا۔کراچی کنگز کے بابراعظم نے

دس میچوں میں دوسوترانوے رنز تین نصف سنچریز سمیت بنائے۔ بہترین اسکورستتررنز رہا۔کراچی کنگز کے لیونگسٹن دس میچوں میں دوسواکیانوے رنز بناپانچویں بہترین بیٹسمین ثابت ہوئے۔اسلام آباد کے کیمرون ڈیل پورٹ نے ایک سوسترہ رنز کی عمدہ اننگ کھیلی اور پی ایس ایل فورکے دوسنچری میکرز میں شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی احمد شہزاد ننانوے رنز پرآٹ ہونے والے واحد بیٹسمین ہیں۔

FOLLOW US