Thursday January 23, 2025

افتتا حی تقر یب میں پی ایس ایل انتظا میہ کی بڑی غلطی لیکن اختتامی تقریب میں کیا ہو نے جا رہا ہے ۔۔۔ اعلان کر دیا گیا

افتتا حی تقر یب میں پی ایس ایل انتظا میہ کی بڑی غلطی لیکن اختتامی تقریب میں کیا ہو نے جا رہا ہے ۔۔۔ اعلان کر دیا گیا

رواں سال جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز ہوا تو اسے فوری ہی تنازعے کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا۔سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں جب گلوکاروں نے ماضی کے کامیاب گانے ’ڈسکو دیوانے‘ پر پرفارم کیا تو گلوکار زوہیب حسن نے بغیر اجازت لیے استعمال کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور قانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔لیکن اب پی ایس ایل

انتظامیہ اور گلوکار زوہیب حسن نے تمام اختلافات دور کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے۔زوہیب حسن نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں ان کی بہن اور ان کا کامیاب گانا ’دوستی‘ پرفارم کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس تقریب کے دوران ’ڈسکو دیوانے‘ کے ساتھ ان کی بہن گلوکارہ نازیہ حسن کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ رواں سال 14 فروری کو پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران گلوکارہ آئمہ بیگ نے اسٹیج پر ’ڈسکو دیوانے‘ گایا تھا۔انٹرنیٹ پر اس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گلوکار زوہیب حسن نے فیس بک پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس ایل کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

FOLLOW US