Sunday May 12, 2024

پاکستان سپر لیگ4میں فائنل میں پہنچنے کی جنگ!! پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بڑا فیصلہ۔۔ دونوں ٹیموں میں اہم تبدیلیاں

پاکستان سپر لیگ4میں فائنل میں پہنچنے کی جنگ!! پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بڑا فیصلہ۔۔ دونوں ٹیموں میں اہم تبدیلیاں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ باضابطہ طور پر وطن واپس آگئی ہے، اپنے پسندیدہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کےلئے سٹیڈیم میں آنےوالوں کےلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے،شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 5 مقامات بنائے گئے ہیں، یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید پارک، اردو یونیورسٹی، اتوار بازار اور ایکسپو سینٹر میں پارکنگ بنائی گئی ہے

جبکہ ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گراؤنڈ میں بھی شائقین اپنی گاڑیاں پارک کرسکیں گے، میچ دیکھنے والوں کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا جائےگا،سٹیڈیم میں آنےوالے شائقین کے لیے اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ لازمی ہے، سٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا اور خواتین کو ہینڈ بیگز لانےکی اجازت نہیں، شائقین صرف اپنے ساتھ موبائل فون لاسکتے ہیں جس میں پاور بینک شامل نہیں،سندھ حکومت نے اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کررکھے ہیں، سٹیڈیم کے باہر کی سکیورٹی پولیس جبکہ اندر کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کی گئی ہے، سٹیڈیم کے اندر 90 سے زائد جبکہ سٹیڈیم کے باہر مختلف مقامات پر 300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، جن کی مدد سے سٹیڈیم اور اندر اور باہر کی صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ سٹیڈیم کے اطراف سندھ پولیس کے 13 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسکے علاوہ ایس ایس یو کے 565 کمانڈوز بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں اور انہیں سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل ہے،سٹیڈیم کے اندر رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے ، سٹیڈیم کے اطراف تمام عمارتوں کی چھتوں پر رینجرز کے ماہر ترین سنائپر پوزیشن سنبھال چکے ہیں، اسکے علاوہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے، ٹریفک پولیس نے میچ کے دوران علاقے میں ٹریفک کی روانی کو معمول کے مطابق جاری رکھنے کےلئے خصوصی روڈ پلان مرتب کیا ہے جسکے تحت نیشنل سٹیڈیم آنےوالی شاہراہوں کو 2 بجے تک جبکہ کارساز سے حسن سکوائر اور ملینیم سے آغا خان گیٹ نمبر 3 تک روڈ بند ہوگا۔ آغا خان اور لیاقت نیشنل ہسپتال جانےوالے افراد نیو ٹاؤن کٹ سے جاسکیں گے۔ سٹیڈیم کے اطراف کے رہائشی اصل شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھروں تک جاسکیں گے۔

FOLLOW US