Sunday April 28, 2024

پاکستان سپرلیگ کا فیصلہ کن مرحلہ تو اب شروع ہوا تفصیلات جاری ہو گئیں

پاکستان سپرلیگ کا فیصلہ کن مرحلہ تو اب شروع ہوا تفصیلات جاری ہو گئیں

کراچی(آئی این پی) پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)فورکا پلے آف مرحلہ (آج)بدھ سے شروع ہوگا۔ پہلے کوالیفائر میں ٹاپ2ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں (آج)مدمقابل ہوں گی، فاتح ٹیم براہ راست فائنل کھیلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم (کل)جمعرات کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی فاتح ٹیم کیساتھ کھیلے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر

لیگ فور میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔پشاور زلمی نے گروپ مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ زلمی نے 10میچ کھیل کر 14پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی دس میچ کھیل کر14پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور گروپ مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔پلے آف مرحلے میں 13مارچ کو میگا ایونٹ کی ٹاپ ٹیمز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا اور جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔ایلمینیٹر مرحلہ میں 14مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹکرائیں گے۔ 14مارچ کو جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ پلے آف میچ ہارنے والی ٹیم سے 15مارچ کو ہو گا، میچ کی فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی اور ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل 1اور پی ایس ایل 3جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پی ایس ایل کے پہلے سیزن کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں یونائیٹڈ نے6وکٹوں سے فتح سمیٹی۔پاکستان سپر لیگ کا تیسرا فائنل پشاور زلمی اوراسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا جس میں زلمی کو 3وکٹوں سے شکست ہوئی۔پی ایس ایل 2کی ٹرافی پشاور زلمی نے جیتی۔ دوسرے سیزن کا فائنل لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں گلیڈی ایٹرز کو58 رنز سے شکست ہوئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دو بار رنرزاپ رہ چکی ہے۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل کے کسی بھی سیزن میں پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کرسکی اور تینوں سیزنز میں آخری پوزیشن پر رہی۔پی ایس ایل سیزن فور کا فارتح کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔دوسری جانب ملک میں کرکٹ کا جنون عروج پر ہے، ہر طرف شائقین کرکٹ پی ایس ایل پر تبصرہ کررہے ہیں، بچے بڑے ہر کوئی کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہے۔کراچی میں عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کو دیکھ کر کرکٹ کے دیوانے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، ان کے مطابق تمام میچز اب ملک میں ہونے چاہیئیں۔

FOLLOW US