Sunday April 28, 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آتھر کا آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے پہلے بڑا بیان جاری

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آتھر کا آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے پہلے بڑا بیان جاری

کراچی(آئی این پی) پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاوس فل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کراچی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان دلچسپ میچ کے بعد کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں میچ وننگ بالر اور بیٹسمین موجود ہیں۔مکی آرتھر کا

کہنا تھا کہ آنے والے میچز میں جیتنے کی کوشش کریں گے، میں اور انضمام الحق ایک پیج پر ہیں۔سابق جنوبی افریقی پلیئر نے کہا کہ اگر انگرام کے ساتھ کوئی پارٹنر شپ لگاتا تو پشاور زلمی کے مقابل میچ کا نقشہ کچھ اور ہوتا، اچھی پلینگ الیون کھلا سکتے ہیں، سب کو موقع نہیں دیا جا سکتا۔کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کراچی میں میچز ہونا بہت اچھا ہے، امید ہے اگلے میچز میں بھی کراچی میں ہاس فل ہوگا، ہماری ٹیم میں میچ وننگ بالر اور بیٹسمین موجود ہیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کو جانچنے کا موقع ملے گا، ورلڈ کپ سے قبل ٹف شیڈول ہے، زیادہ میچز کھیلنے کو ملیں گے، یہ ایک بہترین موقع ہے کہ اہم کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی، میزبان ٹیم ایلیمنٹری رانڈ کا میچ 14 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔

FOLLOW US