Sunday April 28, 2024

ورلڈ کپ کھیلنے والا کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی یہ کام کرتا ہوا نظر نہ آئے

ورلڈ کپ کھیلنے والا کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی یہ کام کرتا ہوا نظر نہ آئے

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان سرفراز احمد سمیت ورلڈ کپ کا ممکنہ حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کپ 5اپریل سے 16اپریل تک راولپنڈی میں کروائے جانے کا امکان ہے جس میں ورلڈ کپ کیلئےممکنہ کھلاڑی حصہ نہیں لے سکیں گئے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم

مینجمنٹ کی طرف سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ میں شامل تمام متوقع کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھلانے کے بجائے مکمل آرام دیا جائے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کچھ عرصہ قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول پریس کانفرنس کے دوران تسلیم کرچکے ہیں کہ بہت زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کی وجہ سے پلیئرز تھکاوٹ کا شکار ہیں۔ورلڈ کپ میں تازہ دم قومی اسکواڈ کے حصول کے لیے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان سرفراز احمد سمیت بعض سینیئر کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف یو اے ای میں شیڈول سیریز کے لیے قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا ہے، مزید معلوم ہوا کہ کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر تمام کھلاڑیوں کو پاکستان کپ میں آرام دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کپ 5اپریل سے 16اپریل تک راولپنڈی میں کروائے جانے کا امکان ہے جب کہ ایونٹ کے فوری بعد سیزن کا آخری ٹورنامنٹ پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کھیلا جائے گا۔

FOLLOW US