بھارتی ٹیم فوجی ٹوپیاں پہن کر کیوں کھیلی آئی سی سی نے اصل وجہ بتا ڈالی
دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہننے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اس کی اجازت طلب کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی ترجمان کلیئر فرلونگ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے باقاعدہ طور پر فوجی ٹوپی پہننے کی اجازت طلب کی تھی۔ان کا کہنا تھا
کہ بھارتی ٹیم کا فوجی ٹوپی پہننے کا مقصد پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلِ خانہ کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا اور اسی بنیاد پر انہیں اجازے دی گئی تھی۔خیال رہے کہ بھارت کے شہر رانچی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا تھا اور پھر میچ ہار گئی۔بھارتی ٹیم کے اس عمل کو پاکستان میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ معاملہ آئی سی سی کے سامنے بھی اٹھایا گیا تھا۔