Thursday January 23, 2025

ورلڈکپ 2019کا پلیئر آف دی ٹو رنا منٹ کو ن سا کھلا ڑی ہو گا شین وارن کی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا۔۔۔۔

ورلڈکپ 2019کا پلیئر آف دی ٹو رنا منٹ کو ن سا کھلا ڑی ہو گا شین وارن کی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا۔۔۔۔

میلبرن: گزشتہ برس بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں پھنس کر ایک سال کی پابندی کا شکار ہونے والے آسٹریلوی جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اب تک کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں ہوسکی ہے تاہم سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے ان سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں لیجنڈ کرکٹر کا کہنا ہے کہ رواں سال انگلینڈ میں

ہونے والے ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ڈیوڈ وارنر جیتیں گے۔ واضح رہے وارنر اور اسمتھ کی پابندی رواں ماہ کی 28 تاریخ کو ختم ہونے جا رہی ہے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے۔گزشتہ دنوں وارنر نے پریمیئر کرکٹ مقابلے میں اپنی ٹیم کی جانب سے محض 77 گیندوں پر 110 رنز اسکور کئے تھے۔

FOLLOW US