Saturday April 27, 2024

اسٹار بلے باز شین واٹسن ٹیم کے ہمراہ آج پر یکٹس سیشن کیلئے کیو ں نہ آئے ؟ خبر نے شا ئقین کو سو چ میں ڈال دیا

اسٹار بلے باز شین واٹسن ٹیم کے ہمراہ آج پر یکٹس سیشن کیلئے کیو ں نہ آئے ؟ خبر نے شا ئقین کو سو چ میں ڈال دیا

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ سیزن فور اپنی مکمل آب و تاب کے ساتھ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے بعد اب کراچی میں جاری ہے تاہم آج اس ٹورنامنٹ میں آرام کا دن ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ کی ٹیمیں پریکٹس کیلئے آئیں تو شین واٹسن ان کے ہمراہ موجود نہ تھے۔بعدازاں معلوم کرنے پر پتا چلا

کہ شین واٹسن نے کراچی کے گرم موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔شین واٹسن نے ابتدا میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے سے معذرت کی تھی مگر بعد میں وہ بھی پاکستان آنے پر آمادہ ہوگئے۔واضح رہے پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ انہی کے ہم وطن کرس جارڈن نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے۔

FOLLOW US