Saturday May 11, 2024

جنوبی افریقہ کے 193رنز کےٹارگٹ کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے کیا کیا، ڈربن سے تیسرے ون ڈے کا نتیجہ آگیا

جنوبی افریقہ کے 193رنز کےٹارگٹ کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے کیا کیا، ڈربن سے تیسرے ون ڈے کا نتیجہ آگیا

ڈربن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 71رنز سے شکست دے دی۔ ڈربن مین کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں پر 331رنز بنائے۔ اوپنرکوئنٹن ڈی کوک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے16چوکوں اور دو

چھکوں کی مدد سے 108گیندوں پر 121رنز بنائے۔وین ڈیر ڈوسن 50،ڈیوڈ ملر 41 جبکہ فیلوکوایو38رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔جبکہ کپتان ڈوپلیسی 36اور پریٹوریس 31رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔اڈانا نے دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سری لنکن ٹیم ہدف کے تعاقب میں شروع ہی سے مشکلات میں گھری رہی۔ 75رنز تین کھلاڑی آئوٹ کے مجموعےپر بارش شروع ہو گئی جو کافی دیر تک میچ دوبارہ شروع ہونے میں رکاوٹ بنی رہی ۔ میچ کے دوبارہ آغاز پر سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 24اوورز میں 193رنز بنا نا تھے ۔تاہم سری لنکن ٹیم121رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ تک ہی محدود رہی ۔اس طرح جنوبی افریقہ نے یہ میچ 71رنز سے جیت لیا۔ڈی کوک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

FOLLOW US