Saturday May 11, 2024

سرفراز اور کرکٹ بورڈ کے درمیان کچھ دنوں سے کیا آنکھ مچولی چل رہی ہے شائقین کرکٹ کو حیران کردینے والی رپورٹ

سرفراز اور کرکٹ بورڈ کے درمیان کچھ دنوں سے کیا آنکھ مچولی چل رہی ہے شائقین کرکٹ کو حیران کردینے والی رپورٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمداگر چہ پی ایس ایل کی انتہائی مضبوط ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں تاہم پاکستان اور آسٹریلیا کی ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل ہی سرفراز کو خدشات اور پریشانیوں نے آن گھیرا ہے۔ سرفراز کوآرام دینے کی غرض سے اس سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔ اور ان کی جگہ

شعیب ملک کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سرفراز احمد کی خواہش ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات جا کرپویلین میں بیٹھیں اور قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بغور دیکھیں۔لیکن کرکٹ بورڈ سرفراز احمد کو ان کے اس اقدام سے باز رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔سرفراز احمد گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس بھی کرنا چاہ رہے تھے تاہم کرکٹ بورڈ نے ان کو اس اقدام سے بھی روک دیا ہے۔ ممکنہ طور پر سرفراز احمد کچھ خدشات اور تحفظات کا شکار ہیں۔ وہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ سے قبل ہونے والی اس ون ڈے سیریز کو قریب سے دیکھنے یواے ای جانا چاہتے ہیں لیکن کرکٹ بورڈ کو خدشہ ہے کہ ان کے سٹیڈیم میں موجود ہونے اور کچھ معاملات پر شعیب ملک کو ڈکٹیٹ کرنے سے ٹکرائو اور محاذ آرائی جیسے مسائل پیش آسکتے ہیں۔کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ شعیب ملک آزادانہ طور پر سیریز میں کپتانی کریں۔کرکٹ بورڈ یہ بھی سمجھتا ہے کہ سرفراز احمد کی بیان بازی کسی نئے تنازعہ کا باعث نہ بن جائے۔ تاہم سرفراز احمد بھی کسی بھی طور چپ چاپ ایک سائیڈ پر ہوجانے کےلئے رضا مند دکھائی نہیں دیتے ۔ ورلڈ کپ سے قبل یہ صورتحال بڑی ہی عجیب اور پریشان کن ہے تاہم امید کی جا سکتی ہے کہ معاملات زیادہ طول پکڑنے کی بجائے خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہوجائیں گے۔

FOLLOW US