Saturday May 11, 2024

”ہار ہار کر تھک گیا ہوں “ لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے پی ایس ایل 4 میں بھی مسلسل ناکامیوں کے بعد بڑا اعلان کردیا، کر کٹ شا ئقین سے بھی معا فی ما نگ لی

”ہار ہار کر تھک گیا ہوں “ لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے پی ایس ایل 4 میں بھی مسلسل ناکامیوں کے بعد بڑا اعلان کردیا، کر کٹ شا ئقین سے بھی معا فی ما نگ لی

کراچی (نیوز ڈیسک ) پی ایس ایل کی سب سے ناکام ترین ٹیم لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے اگلے سیزن میں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔ لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد رانا انتہائی مایوس نظر آئے ۔ انہوں نے کہا ’ہار ہار کر تھک گیا ہوں شکست پر لاہوریوں سے معافی مانگتا ہوں‘۔ فواد

رانا نے اعلان کیا کہ وہ اگلے سیزن میں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کا یہ چوتھا سیزن چل رہا ہے اور لاہور قلندرز کو یہ ’ اعزاز‘ حاصل ہے کہ وہ ہر بار ہی پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے آئی ہے۔

FOLLOW US