Saturday May 11, 2024

پشاور نے کراچی کو کتنابڑا ٹارگٹ دے دیا پی ایس ایل فو بارے بڑی خبر

پشاور نے کراچی کو کتنابڑا ٹارگٹ دے دیا پی ایس ایل فو بارے بڑی خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ فور کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کےلئے 204رنز کا ہدف دیا ہے۔ پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 203رنز بنائے ۔پشاور کی جانب سے اوپنر کامران اکمل نے 86جبکہ امام الحق نے 59رنز کی اننگز کھیلی ۔ تاہم بعد میں آنے والے بلے باز اوپر تلے آئوٹ ہوتے چلے گئے ۔ کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 24رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جبکہ سپنر کولن منرو نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی تھی

FOLLOW US