Sunday May 12, 2024

آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے میچ کہاں ہوں گے پاکستانی شائقین کرکٹ کےلئے انتہائی شاندار خبرآگئی

آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے میچ کہاں ہوں گے پاکستانی شائقین کرکٹ کےلئے انتہائی شاندار خبرآگئی

کراچی(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ کو اگلے برس تمام پی ایس ایل میچز ملک میں ہونے کی امید ہے۔ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم اس حوالے سے انتہائی پرعزم ہیں، رواں لیگ کا انعقاد شاندار انداز میں جاری ہے، یہ مقابلے ساری دنیا کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں،غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آکرکھیلنا خوش آئند ہے، وہ دن بھی جلد آئے گا جب

پاکستان میں غیرملکی ٹیمیں قدم رکھیں گی۔وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کامیاب ایونٹ بن چکی، ہم اگلے برس پوری لیگ پاکستان میں کرانے کے خواہاں ہیں، انھوں نے کہا کہ رواں سیزن تمام ترخدشات کے بعد غیرملکی کرکٹرز پاکستان آئے جس سے لیگ کی اہمیت اوراس میں شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی، اس حوالے سے فرنچائززکا کردار بہت اہم ہے، اب دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک پرامن اور مضبوط ملک ہے۔ایم ڈی نے سیکیورٹی کے انتظامات کوشاندار قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین صلاحیتوں کا اظہارکیا ، امید ہے کہ پی ایس ایل فور کا اختتام شایان شان انداز میں ہوگا۔قبل ازیں وسیم خان نے سندھ حکومت کے تحت اسٹیڈیم میں قائم کیے جانے والے موبائل اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں ہنگامی حالت کی صورت میں علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔دریں اثنا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم خان نے دعوی کیا کہ میچ دیکھنے کیلیے نیشنل اسٹیڈیم میں 28 ہزار کے لگ بھگ شائقین آئے، پوری دنیا کی توجہ پاکستان سپر لیگ پر مرکوز ہے،سیکیورٹی اداروں نے زبردست انتظامات کیے،کراچی میں پی ایس ایل کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا،غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ کر کافی خوش ہیں۔

FOLLOW US