پی ایس ایل کی پاکستان آمد ہو تے ہی کر کٹ شا ئقین کیلئے دھماکے دار خبر ۔۔ 2غیر ملکی ٹیموں کے دورہٴ پاکستان کی تاریخ کا اعلان
کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے بعد پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اور بڑی خبر سامنے آگئی، دو غیر ملکی ٹیموں نے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) اور حکومت کے اقدامات سے بین الاقوامی کرکٹ کی بہاریں پاکستان میں لوٹنے لگیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن
فور کھیلنے والے تقریباً تمام ہی غیر ملکی کھلاڑی کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ایکشن دکھا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کاکہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایسوسی ایٹ کی ممبر مالدیپ کی کرکٹ ٹیم 10 روزہ دورے پر 19 مارچ کو پاکستان پہنچے گی۔ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کراچی میں چار میچز کھیلے گی جبکہ مالدیپ کی ٹیم اکیڈمی اور جونیئر ٹیموں کےخلاف میچزکھیلے گی۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ سویڈن کی کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سابق پاکستانی کرکٹر آصف خان مالدیپ کی ٹیم کے کوچ ہیں، دورہ پاکستان میں وہ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ آئیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے سیزن فور کے پانچویں مرحلے کا آغاز کراچی میں شروع ہوگیا جس کے تحت فرنچائزز ٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلے کریںگی ۔