Saturday May 11, 2024

چوتھے ون ڈے میں بھارت نے 359رنز كکا ہدف دیا لیکن آسٹریلوی بلے بازوں نے گھر کے شیروں کا بینڈ ہی بجا ڈالا

چوتھے ون ڈے میں بھارت نے 359رنز كکا ہدف دیا لیکن آسٹریلوی بلے بازوں نے گھر کے شیروں کا بینڈ ہی بجا ڈالا

چندی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کو اپنی سرزمین پر ایک اور ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔ آسٹریلیا نے چوتھے ون ڈے میں بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔چندی گڑھ میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 358رنز بنائے اور اس كکےنو کھلاڑی آئوٹ ہوئے ۔بھارت اوپننگ بلے باز شیکھر دھون نے 143رنز كکی اننگز کھیلی جبکہ روہت شرما

نے 95رنز بنائے۔ ریشابھ پانت بھی 36رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز نے پانچ بھارتی بلے بازوں کو آئوٹ کیا۔ 359رنز كکے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بلے بازوں نے انتہائی دلیرانہ اور جارحانہ بیٹنگ کی ،ہینڈز کومب نے 117جبکہ عثمان خواجہ نے 91رنز كکی اننگز کھیلیں۔ تاہم آسٹریلیا کو کامیابی سے ہمکنار کروانے میں نمایاں کردار ٹرنر کا تھا جنھوںنے صرف 43گیندوں پر 6هچھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 84ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی۔ اور آسٹریلیا نے ہدف صرف 47اوورز میں ہی پورا کر لیا۔ جسپریت بمراہ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

FOLLOW US