ٹیم سے باہر ہونے کے بعد سرفراز احمد کو ایک اور زوردار جھٹکا
لگ گیا کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر سرفراز احمد کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ تو کر ہی لیا گیا مگر اب انہیں پریس کانفرنس میں بھی ’آرام‘ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے آج کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کے طور پر پریس کانفرنس کرنا تھی مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ اب یہ پریس کانفرنس بھی نہیں کریں گے بلکہ ان کی جگہ معین خان صحافیوں کے سامنے گفتگو کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی کہ آخر ایسا انہیں ’آرام‘ دینے کی غرض سے کیا گیا یا پھر اس وجہ سے کہ کوئی صحافی کہیں مشکل سوال ہی نہ کر گزرے۔