کراچی میں پہلامیچ ،ناقابل یقین نتیجہ آگیا
کراچی(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور قلندرزکو49رنز سے ہرادیا۔ لاہور قلندرزکی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر189رنز بنائے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخرزمان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔یونائیٹڈ نے ڈیلپورٹ کی شاندار سنچری اور آصف علی نصف سنچری کی بدولت پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 238 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔یونائیٹڈ کے لیے آغاز اچھا نہ رہا
اور پہلی ہی گیند پر رونکی کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ 32 کے مجموعے پر سالٹ 10 رنز بنا کر چلتے بنے ، جس کے بعد والٹن اور ڈیلپورٹ نے 118 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کہ نہ صرف سنبھالا بلکہ بڑے اسکور کی بنیاد بھی رکھی، دونوں بیٹسمینوں نے وکٹ کے چاروں جانب زبردست اسٹروکس کھیلے ۔والٹن 150 کے مجموعے پر 48 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل جب کہ دوسری جانب ڈیلپورٹ جم کر بولرز کی پٹائی کرتے رہے اورصرف49 گیندوں پر سنچری بنائی ،انہوں نے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 13 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ہٹر آصف علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی ہے، انہوں نے 21 گیندوں پر 55 رنز بنائے جس میں نصف درجن چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں پر 238 رنز بنائے جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، لامنچنے اور وائسے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے شاہین آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 62 رنز دیے۔