پاکستانیوں کیلئے اہم ترین خبر ۔۔ آئی سی سی نے PSLکی سیکیورٹی بارے بڑا بیان جاری کر دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کے سکیورٹی ماہرین نے پی ایس ایل کی سکیورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کا آغاز ہونے سے پہلے آئی سی سی سکیورٹی ماہرین کی ٹیم نے سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ آئی سی سی آفیشلز کو رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شفیق نے سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی سی سی سکیورٹی ٹیم نے میچ کے حفاظتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ۔فیکا کے چیف ایگزیکٹو ٹونی آئرش نے کہا فیکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر واپس آجائے، پی ایس ایل اور ورلڈ الیون کی میزبانی پاکستا ن کیلئے بہترین ثابت ہوگی۔









