پاکستان سپر لیگ فور، کون آگے، کون پیچھے، کس کے کتنے رنز اور وکٹیں، شائقین کیلئے کھیل کے میدان سے دھماکے دار خبر آگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں 4 مرحلوں کے اختتام کے بعد شین واٹسن بیٹنگ اور حسن علی باؤلنگ کے شعبے میں سرفہرست ہیں۔پی ایل ایس فور کا میلہ اب متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل ہو چکا ہے۔ چار مرحلوں کے اختتام کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے 6، 6 فتوحات کے ساتھ پلے آف میں جگہ بنا رکھی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پلے آف میں جگہ بنانے کی دوڑ جاری ہے۔اسلام آباد کی ٹیم چار فتوحات کے ساتھ تیسرے، کراچی کنگز 4 فتوحات کے ساتھ چوتھے اور لاہور قلندرز 3 کامیابیوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ اسلام آباد کا
ایک جبکہ کنگز اور قلندرز کے 2، 2 میچز باقی ہیں۔پی ایس ایل میچز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائماب تک کھیلے گئے میچز کے بعد بیٹنگ کے شعبے میں گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن 332 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی 297 رنز بنا کر دوسرے، کراچی کنگز کے لیونگ اسٹون 280 رنز بنا کر تیسرے، ملتان سلطانز کے شعیب ملک 266 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔کراچی پولیس کے پی ایس ایل میچز کے لیے انتظامات،اہم ہدایات جاریباؤلنگ کے شعبے میں حسن علی 18 وکٹیں لیکر آگے ہیں، سہیل تنویر 14 وکٹیں لیکر دوسرے، فہیم اشرف 13 وکٹیں لیکر تیسرے، حارث رؤف اور وہاب ریاض 11، 11 وکٹیں لیکر مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔









