Thursday November 6, 2025

بس یہی سننا رہ گیا تھا سب سے اہم پاکستانی کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا

بس یہی سننا رہ گیا تھا سب سے اہم پاکستانی کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کی آمد میں صرف تین ماہ رہ گئے ہیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم کو شدید جھٹکا لگ گیا ہے اور انتہائی اہم اور تجربے کار آل رائونڈ کرکٹر کی میگا ایونٹ میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔محمد حفیظ کا فٹنس مسائل کی بنا پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے دوران لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے والے محمد حفیظ انجری کے باعث ٹورنامنٹ

سے باہر ہوگئے تھے۔ محمد حفیظ کا انگوٹھا ٹوٹ گیا تھا جس کی سرجری کی گئی ہے۔ اب محمد حفیظ کو مکمل طور پر فٹ ہونے کیلئے کئی ہفتے درکار ہیں۔ اسی لیے جون جولائی میں شیڈول ورلڈکپ میں محمد حفیظ کی شرکت غیر یقینی ہے۔ جبکہ محمد حفیظ آسٹریلیا کیخلاف رواں ماہ کے آخر شیڈول ایک روزہ میچز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بھی شرکت نہیں کر پائیں گے۔