Thursday November 6, 2025

الوداع کرکٹ ، الوداع! اے بی ڈی ویلئیرز کے بعد ایک اور عظیم جنوبی افریقی کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کااعلان کر دیا

الوداع کرکٹ ، الوداع! اے بی ڈی ویلئیرز کے بعد ایک اور عظیم جنوبی افریقی کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کااعلان کر دیا

جوہانسبرگ(آئی این پی )جنوبی افریقہ کے پاکستان نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر نے بھی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔لاہور میں پیدا ہونے والے 39سالہ عمران طاہر نے گزشتہ روز اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے نوجوان اسپنرز کےلئے ون ڈے فارمیٹ میں جگہ خالی کرنا چاہتے ہیں۔

وہ اپنا ٹی ٹوئنٹی کیریئر جاری رکھیں گے اور ان کی کوشش ہے کہ 2020کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمائندگی کر سکیں۔جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے ساتھ ان کا سینٹرل کنٹریکٹ جولائی میںختم ہو جائے گا اور اس کے بعد وہ فری لانس کرکٹر کے طور پر بھی کیریئر آگے بڑھانے پر غور کریں گے۔ عمران طاہر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ2019 میں ٹیم کے ساتھ شرکت کرنا میری خواہش ہے ۔عمران طاہر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کی اجازت دیدی ہے جس کیلئے میں اس کا شکر گزار ہوں۔ مئی جون میں ہونے والےورلڈ کپ میں شرکت کی صورت میں عمران طاہر تیسری مرتبہ میگا ایونٹ کھیلیں گے ۔ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے95ون ڈے کھیلتے ہوئے156وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ انہیں37ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اور 20 ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔