پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے پاکستان پہنچتے ہی ملکی سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے
کراچی(آئی این پی )پاکستان سپرلیگ کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دیں گئیں ،ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے زیرصدارت دھوراجی رنگون والا ہال میں اہم جلاس پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیا گیا ،ایس ایس پی ایسٹ نے سیکیورٹی پر مامور ہونے والے تمام جوانوں کو بریفنگ دی ،انہوں نے کہا کہ
ڈسٹرکٹ ایسٹ کے 4500 جوان و افسران پی ایس ایل میں سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ، سیکیورٹی پر تعینات جوان اور افسران براہ راست ایس ایس پی ایسٹ کے ماتحت ہونگے ،اہلکاروں کو شارع فیصل اور نیشنل اسٹیڈیم پارکنگ پر تعینات کیا جائے گا ،ڈیوٹی پر مامور اہلکار کنٹرول روم میں بھی موجود ہوں گے ،50 موٹر سائیکلوں پر مشتمل اسپیشل موٹرسائیکل اسکواڈ اسٹیڈیم اور اطراف میں گشت بھی کرے گا،100 اہلکار اسپیشل موٹر سائیکل اسکواڈ کا حصہ ہونگے، ڈیوٹی پر تعینات اہلکار سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹرنگ کریں گے ،ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس شٹل سروس میں بھی ویڈیو کیمرے نصب کرے گی ،ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے تین مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں، نرسری کارساز اور نیشنل اسٹیڈیم پل کے پاس استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و اہلکار کنٹی جنسی پلان کے تحت اپنے فرائض انجام دینگے، شہری کسی بھی وقت کوئی معلومات دینے یا مدد حاصل کرنے کے لئے کیمپ پر موجود عملے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔









