Wednesday November 5, 2025

جو کرنا ہےکر لو بھارت نے آئی سی سی کو آنکھیں دکھاناشروع کر دیں

جو کرنا ہےکر لو بھارت نے آئی سی سی کو آنکھیں دکھاناشروع کر دیں

ممبئی(آئی این پی )بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیکساستثنی کے معاملے پر بھی آئی سی سی کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں۔انٹرنیشنل کرکٹکونسل کی حالیہ میٹنگ میں بھارت سے کہا گیا تھا کہ وہ 2021 میں شیڈول ٹونٹی 20 ورلڈ کپ اور 2023کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے اپنی حکومت سے ٹیکساستثنی حاصل کرے یا پھر عائد ہونے والا ٹیکس خود ادا کرے جس پر بی

سی سی آئیکے ایک سینئر آفیشل نے سامنے آئے بغیر کہا کہ اگر ان کو ہمارے ملک میں شیڈول ایونٹس کہیں اور منتقل کرنا ہیں تو کردیں، اس صورت میں ہم اس سے اپنا ریونیو ہٹا لیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کون نقصان میں رہتا ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ ہم صرف وہی کریں گے جوہمارا ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور وزارت کہے گی، آئی سی سی اگر سختی سے کام لیتی ہے تو پھر اس کو جواب کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے، ہم کسی بھی قسم کا بیرونی دباو قبول نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس نے ورلڈ ٹی ٹونٹی2016کے دوران ٹیکسز کی مد میں کاٹے گئے 23ملین ڈالرز(تقریبا160کروڑ بھارتی روپے) ادا نہ کیے تو اسے ورلڈ کپ2023کی میزبانی سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے، سابق صدر بی سی سی آئی ششانک منوہر کی سربراہی میں کرکٹ کو عالمی سطح پر چلانےوالی گورننگ باڈی بھارتی کرکٹ بورڈ سے 2016میں وفاقی اور ریاستی سطح پر کاٹے گئے ٹیکسز کی رقم کی واپسی چاہتی تھی اور آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو اس سلسلے میں یاددہانی بھی کرائی تھی۔آئی سی سی نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر بی سی سی آئی نے رقم ادا نہ کی تو وہ بھارت میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2021اور ورلڈ کپ2023کی میزبانی کےلئے دیگر آپشنز پر بھی غور کرسکتا ہے۔ آئی سی سی کے تمام ایونٹس کے آفیشنل براڈ کاسٹر سٹار ٹی وی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016کے بعد آئی سی سی کو رقم ادا کرنے سے قبل 23ملین ڈالرز بطور ٹیکس کاٹ لیے تھے اور اب آئی سی سی چاہتی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ انہیں یہ رقم واپس کرے۔