Wednesday November 5, 2025

شین واٹسن کے بعد مایہ جنوبی افریقی کھلاڑی نے بھی پاکستان آنے کی تیاری پکڑ لی

شین واٹسن کے بعد مایہ جنوبی افریقی کھلاڑی نے بھی پاکستان آنے کی تیاری پکڑ لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فور اس بار تاریخ رقم کرنے لگی ہے کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام پاکستان آنے کےلئے پرتول رہےہیں ۔ آسٹریلیا کے شین واٹسن نے بھی پاکستان آنے کےلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد اب خبر آئی ہے کہ ماضی کے عظیم جنوبی افریقی کرکٹر اور دنیائے کرکٹ میں فیلڈنگ کا جدیدکلچر متعارف کروانے والے

جونٹی روہڈز بھی پاکستان آنے کےلئے بے چین ہیں۔ ایک انٹرویو میں کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق پروٹیز اسٹار کا کہنا ہے 2015 اور 2016 کے بعد ایک بار پھر پاکستان جانے کا موقع مل رہا ہے، وہاں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کی مہارت سے بڑا متاثر ہوا ہوں، پاکستان کرکٹ کو مضبوط رکھنے کے لئے لیگ کا کردار اہم ہوگا۔جونٹی رہوڈز نے کہا کہ یو اے ای کی سلو پچز پر فاسٹ بولرز کی کارکردگی متاثر کن ہے لیکن بیٹسمین غلطیاں کر رہے ہیں، ٹیموں کی بیٹنگ کا زیادہ تر بوجھ غیر ملکی کرکٹرز اٹھا رہے ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل اسٹارز اور کوچز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، یہ تجربہ آگے چل کر ان کے کام آئے گا۔جونٹی رہوڈز نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اس شعبے میں گرین شرٹس کی کارکردگی میں نمایاں فرق نظر آنے لگا ہے۔