Wednesday November 5, 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایسے کھلاڑی نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا کہ پاکستانی خوشی سے ’دیوانے‘ ہو گئے، جان کر آپ بھی کہیں گے ”اب کوئٹہ کو فائنل میں کوئی نہیں ہرا سکے گا“

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایسے کھلاڑی نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا کہ پاکستانی خوشی سے ’دیوانے‘ ہو گئے، جان کر آپ بھی کہیں گے ”اب کوئٹہ کو فائنل میں کوئی نہیں ہرا سکے گا“

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا میلہ روشنیوں کے شہر کراچی میں سجنے کو تیار ہیں اور فائنل فور میں پہنچنے کی امید رکھنے والی ٹیموں کو اب یہ فکر لاحق ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل کون سا غیر ملکی کھلاڑی پاکستان جائے گا اور کون انکار کرے گا۔اس پریشانی کا سب سے زیادہ نقصان ہمیشہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہی اٹھانا پڑا

جن کا یہ ماننا ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے کے باعث ہی وہ اب تک ٹورنامنٹ نہیں جیت سکے تاہم اس مرتبہ شین واٹسن نے ان کا یہ گلہ دور کر دیا ہے کیونکہ وہ پاکستان آنے پر راضی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شین واٹسن پاکستان کے شہر کراچی میں کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں کی رضامندی کی امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔