Wednesday November 5, 2025

پاکستان کےلئے گڑھا کھودنے والا بھارت خود گڑھے میں جا گرا کھیل کے میدان سے بہت بڑی خبر، بھارت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

پاکستان کےلئے گڑھا کھودنے والا بھارت خود گڑھے میں جا گرا کھیل کے میدان سے بہت بڑی خبر، بھارت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو پاکستان دشمنی مہنگی پڑ نے لگ گئی ہے اور کھیلوں کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والا بھارت اب خود تنہائی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے پر ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن نے تمام ممالک کو بھارت سے تعلقات ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے پاکستان سمیت تمام رکن ممالک

کو خط لکھا گیا ہے جس میں انہیں بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے ساتھ ہر قسم کی بات چیت سے روک دیا گیا ہے،ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جب تک بھارت کی حکومت تمام ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی تحریری ضمانت نہیں دیتی، اس وقت تک بھارت کی ریسلنگ باڈی سے تمام روابط ختم کردیئے جائیں۔واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ شوٹنگ کمپیٹیشن میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔