Thursday January 23, 2025

”شاہین آفریدی اور حارث رؤف دونوں کے بارے میں صرف اتنا کہوں گا کہ وہ۔۔۔“ ڈویلیئرز نے ایسی بات کہہ دی کہ دونوں باؤلرز خوش ہو گئے

”شاہین آفریدی اور حارث رؤف دونوں کے بارے میں صرف اتنا کہوں گا کہ وہ۔۔۔“ ڈویلیئرز نے ایسی بات کہہ دی کہ دونوں باؤلرز خوش ہو گئے

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اے بی ڈویلیئرز نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو بہترین باؤلرز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مستقبل بہت اچھا ہے اور وہ بہت آگے جائیں گے۔نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہت اچھے ہیں جنہیں

میں نے انڈر 19 اور دیگر چند میچوں میں ٹی وپر دیکھا تھا اور مجھے ہمیشہ یہ لگا ہے کہ اس کا ایکشن بہت ہی زبردست ہے۔ لیکن اس سے بھی زیادہ اہم گیم اور زندگی کی طرف رویہ ہوتا ہے اور پھر آگے جا کر آپ کو کامیابی مل جاتی ہے، میں اس کیلئے اور اس کی باؤلنگ سے بہت خوش ہوں۔حارث رؤف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حارث کی بھی زبردست کہانی ہے۔ خاص طور پر جہاں سے وہ آئے ہیں اور یہاں تک پہنچ گئے ہیں۔ ان کی کہانی بہت اچھی ہے اور جس طرح وہ اوپر آئے ہیں وہ تو بہت ہی زبردست ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان کا کیرئیر بہت اوپر جائے گا۔

FOLLOW US