Wednesday November 5, 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ کانتیجہ سامنے آگیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے میچ کانتیجہ سامنے آگیا

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔گلیڈی ایٹرز نے زلمی کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس

جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنائے جب کہ فلیچر 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 98کے مجوعی اسکور پر امام الحق بھی وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ تیسری وکٹ کامران اکمل کی گری جو کہ 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پشاور کی جانب سے پولارڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 21 گیندوں پر 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہےپشاورزلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی کی ایٹرز کے محمد نواز، محمد حسنین، ڈی جے براوو اور فواد احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیاجواب میں كکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف اٹھارہوں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر دیا۔ شین واٹسن نے 91رنز کی اننگز کھیلی جب کہ احمد شہزاد نےبھی نصف سنچری بنائی۔