Wednesday November 5, 2025

دبئی میں پی ایس ایل کے میچ ختم کر دیے گئے

دبئی میں پی ایس ایل کے میچ ختم کر دیے گئے

ابوظہبی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فور کا تیسرا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل ہو گیا اور کر کٹ میلہ دبئی اور شارکہ کے بعد اب ابوظہبی میں سجے گا جہاں (آج)ہفتہ اور (کل)اتوار کو ئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔4اور 5مارچ کو ابوظہبی میں4میچز کھیلے جائیں گے جسکے بعد پی ایس ایل کا میلہ اپنے گھر پاکستان منتقل ہو جائے گا اور فائل سمیت

آخری7میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق 14فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے پی ایس ایل فور کا آغاز ہوا تھا، جسکے بعددبئی اور شارجہ میں پی ایس ایل کے22میچز کھیلے گئے، اسکے بعد4اور 5مارچ کو ابوظہبی میں4میچز کھیلے جائیں گے ، پھر7مارچ سے لیگ پاکستان منتقل ہو جائے گی اور فائل سمیت آخری7میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔7مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اورپشاور زلمی کے مابین میچ کھیلا جائے گا ،9مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میںلاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔10مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی میں جبکہلاہور قلندرز اور ملتان سلطان لاہور میں آمنے سامنے ہوں گے،12مارچ کو پہلا ایلمینیٹر میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔13مارچ کو کوالیفائر میچ کراچی اور15مارچ کو دوسر ایلمینیٹر میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل فور کا فائنل17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔