انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ون ڈے میں 418رنز بنا ڈالے جواب میں کرس گیل کی 162رنز کی انتہائی دھواں دا ر اننگز میچ کا حیران کن نتیجہ سامنے آگیا
سینٹ جارج(آئی این پی)انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میں 29رنز سے شکست دیکر5 میچوں کی سیریز میں2-1سے برتری حاصل کرلی۔کرس گیل کی162رنز کی دھواں دھار اننگز بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچا سکی ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 419رنز ہدف کے تعاقب میں48اوورز میں389رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس
گیل 162، بریتھ ویٹ50اورنرس 43رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔قبل ازیں انگلینڈ نے اوئن مورگن اورجوزبٹلر کی طوفانی سنچریوں کی بدولت418رنز بنائے۔جوزبٹلر نے 77گیندوں پر12چھکوں اور13چوکوں کی مدد سے150رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ، اوئن مورگن نے88گیندوں پر103رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کے جوز بٹلر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔سینٹ جارج میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹا جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے4وکٹوں کے نقصان پر418رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان اوئن مورگن اورجوزبٹلر نے سنچریوں سکور کیں۔جوزبٹلر نے 77گیندوں پر12چھکوں اور13چوکوں کی مدد سے150رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہکپتان اوئن مورگن نے88گیندوں پر 6چھکوں اور8چوکوں کی مدد سے103رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے برسٹو56،ڈیوڈ ہیلز82 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھ ویٹ اور تھومس نے2،2،کورٹل اورجیسن ہولڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیزکی 2وکٹیں جلد گرگئیں ،ہوپ5اور کیمپ بال15رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اسکے بعدپھرکرس گیل کا پاورشو شروع ہوا۔ کرس گیل اور براؤو نے تیسری وکٹ کیلئے176رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور220رنز تک پہنچا دیا۔براوو61رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔جسکے بعد ویسٹ انڈیز کی ایک اینڈ سے وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں جبکہ کرس ھیل ایک اینڈ سے لاٹھی چارج کرتے رہے،کرس گیل نے 55گیندوں پرسنچری داغ دی،کرس گیل نے 162رنزکی اننگزکے دوران 14چھکے اور11چو کے بھی لگائے۔گیل نے ون ڈے میں 10ہزاررنزمکمل کرلئے،میزبان ٹیم 48اوورزمیں 389رنزپرآؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھ ویٹ50اورنرس 43رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے5،مارک ووڈ نے4 اور بن سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔