Thursday January 23, 2025

انگلش بلے باز پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ،اب وہ لیگ کے دیگرمیچز نہیں کھیل سکیں گے

انگلش بلے باز پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ،اب وہ لیگ کے دیگرمیچز نہیں کھیل سکیں گے

دبئی (ویب ڈیسک )اسلام آباد یونائیڈ میں شامل انگلش بلے باز این بیل انجری کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجر زخرف نے ڈان نیوز کو تصدیق کی کہ انگلش کھلاڑی این بیل انجری کا شکار ہوگئے تھے اور اب وہ پی ایس ایل کے دیگر میچز نہیں کھیل سکیں گے، تاہم ان کے متبادل کے حوالے

سے بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔ادھر این بیل کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ انجری کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور پی ایس ایل کے ساتھ میرا سفر ختم ہوگیا۔انہوں نے لکھا کہ کچھ عظیم لوگوں کے ساتھ بہت مزے کا وقت گزارا، میں آنے والے 2 میچوں میں لڑکوں کی سپورٹ کے لیے موجود ہوں جس کے بعد میں واپس روانہ ہو جاؤں گا۔دوسری جانب یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کھلاڑیوں کے تبادلے کے نئی قانون مڈ ونڈو ٹریڈ ٹرانسفر میں دلچسپی نہیں رکھتیں جبکہ پشاور زلمی اور ملتان سلطان موجودہ اسکواڈز کے ساتھ ہی تبادلہ کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ یہ پی ایس ایل میں رواں سال ایک نیا قانون متعارف کروایا گیا تھا، جس کی بدولت لیگ کے دوران ہی کمزور ٹیمیں اپنے اسکواڈ کو بہتر بناتے ہوئے چیمپئن بننے کے خواب کو پورا کرسکتی تھی۔اس نئے قانون کے تحت لیگ کے دوران ٹرانسفر ونڈو کے ذریعے تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں استعمال نہ کیے گئےاس نئے قانون کے تحت لیگ کے دوران ٹرانسفر ونڈو کے ذریعے تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں استعمال نہ کیے گئے کھلاڑیوں کا دوسری ٹیم سے باہمی رضامندی کے ساتھ تبادلہ کرسکتی ہیں۔

FOLLOW US