ملتان سلطانز کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا شعیب ملک کے بارے میں بڑی خبر
شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ناکامیاں جھیلنے کے بعد ملتان سلطانز کے لئے اب ایک اور بری خبر آگئی ہے۔کپتان شعیب ملک کو پشاور زلمی کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابقاتوار کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ وقت میں دو اوورز پیچھے رہی اور لیگ کے ضابطہ اخلاق کی مرتکب قرار پائی جس پر میچ ریفری روشن مہانامہ نے ان پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ملتان
سلطانز کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر 10 فیصد اور کپتان شعیب ملک پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اگر رواں سیزن میں وہ دوبارہ اس جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان پر دوگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔









