Thursday January 23, 2025

گزشتہ رات شاندار کامیابی کے بعد اے بی ڈویلیئرز نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

گزشتہ رات شاندار کامیابی کے بعد اے بی ڈویلیئرز نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور قلندرز نے گزشتہ شب انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست سے دو چار کر دیا جس میں اہم کردار کپتان اے بی ڈویلیئرز نے اداکیا اور اس کے بعدوائس نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کپتان اے بی ڈویلیئرز بھی پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ اس میلے کو خوب انجوائے بھی کر رہے ہیں

اور انہوں نے کامیابی کے بعد انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” شارجہ کے کچھا کچھ بھرے سٹیڈیم میں آج رات خصوصی کھیل ہوا ، میں نے لاہور قلندرز کے ساتھ ہر ایک لمحہ انجوائے کیا ، ہم نے ایک ایک انچ کیلئے محنت کی ، پی ایس ایل اب جگمگا اٹھا ہے اور یہاں پر کھیل کا معیار سب سے بہترین ہے ۔“اے بی ڈویلیئرز نے ٹویٹر پر شرارتی انداز میں اپنے ساتھ پلیئر ڈیوڈ وائس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” میری “ ماں نے بھی بہتر شاندار کھیل پیش کیا ۔

FOLLOW US