Thursday January 23, 2025

لاہور قلندرز جیت گیا لیکن حارث روف کی پچ پر ایسی حرکت کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں جرمانہ کر دیا

لاہور قلندرز جیت گیا لیکن حارث روف کی پچ پر ایسی حرکت کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں جرمانہ کر دیا

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ شب ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لاہور قلندرز کے باولر حارث روف کو میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حارث روف نے ملتان سلطانز کے کھلاڑی ’ ڈین کرشچن ‘ کو 19.1 اوور میں آوٹ کیا اور وہ وکٹ پر بھاگتے ہوئے کھلاڑی کے سامنے آ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نامناسب رویہ اختیار کیا جس سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچا ۔ حارث روف کو الزام ثابت ہونے پر انہیں میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ کر دیا گیا ہے

FOLLOW US