Wednesday November 5, 2025

بھارت نے آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے حوالے سے درخواست دے دی

بھارت نے آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے حوالے سے درخواست دے دی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بات ورلڈ کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنے سے شروع ہوئی تھی لیکن اب کسی اور ہی طرف چل پڑی ہے۔بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے درخواست کی ہے کہ ایونٹ میں بھارتی تماشائیوں اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی کےلئے اقدامات کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ

کے دوران بھارتی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی سیکیورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا جائے۔ورلڈ گورننگ باڈی کو بھیجی گئی ای میل سے متعلق بورڈ کے سینئر آفیشل ونود رائے نے میڈیا کو بتایا کہ بی سی سی آئی کو اعتماد ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں ان کے کھلاڑی، میچ آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔