اسلام آباد نے پشاور کو کتنا ہدف دے ڈالا شارجہ سے بڑی خبر آگئی
شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ فور کے دوسری مرحلے کے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو میچ جیتنے کےلئے159 رنز کا ہدف دیا ہے۔ یونائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر158 رنز بنائے۔ اسلام آباد کی جانب سے بیل53 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ ڈیل
پورٹ نے29 رنزبنائے ۔۔ پشاور کی جانب سے سمین گل نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ حسن علی نے بھی دو شکار کیے۔واضح رہے کہ پشاور نے گزشتہ میچ میں لاہور قلندرز کو بآسانی شکست دے دی تھی ۔ جبکہ اسلام آباد کو کوئٹہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا