پی ایس ایل سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی رمیز راجہ کی دنیا اجڑ گئی گھر میں صف ما تم بچھ گئی
لاہور (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے رمیز راجہ جونیئر کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔رمیز راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا اور لکھا ”میرے والد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ آپ کی دعاؤں کی
ضرورت ہے، اللہ سبحان و تعالیٰ ان پر اپنی رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطاءفرمائے۔ آمین۔۔۔“ رمیز راجہ کی جانب سے یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور کرکٹرز کی جانب سے تعزیت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ رمیز راجہ پاکستان، بریسل برنرز، کراچی بلیوز، کراچی ڈولفنز، کراچی ہاربر، کراچی زیبراز، پاکستان اے، پاکستان انڈر 19 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیموں میں کھیل چکے ہیں۔









