Wednesday November 5, 2025

پی ایس ایل کے ٹکٹ صرف کتنی دیر میں فروخت ہوگئے رفتار جان کر آپ کا من کھلے کا کھلا رہ جائے گا

پی ایس ایل کے ٹکٹ صرف کتنی دیر میں فروخت ہوگئے رفتار جان کر آپ کا من کھلے کا کھلا رہ جائے گا

کراچی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل کے ٹکٹ کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے جس میں سے 500اور ڈھائی ہزار روپے مالیت کے تمام ٹکٹ محض چند منٹوں میں فروخت ہو گئے۔17مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے فائنل کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ہونے والے کوالیفائر اور ایلیمنیٹر میچوں کے

ٹکٹوں گزشتہ رات آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔پی ایس ایل فائنل کے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوژر کے تمام آن لائن ٹکٹ 10سے 15منٹ میں فروخت ہوگئے جہاں جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 500جبکہ فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ 2000روپے میں دستیاب تھے۔پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹکٹ کی قیمت 500سے 8000تک مقرر کی گئی ہے اور فائنل کے صرف 20فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔فائنل میچ کے باقی 80فیصد ٹکٹ 25فروری سے نجی کوریئیر کمپنی کی مقرر کردہ آٹ لیٹ پر دستیاب ہوں گی۔پاکستان میں ہونے والے کوالیفائر اور ایلیمنٹر میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 500روپے سے 3 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔پہلا ایلیمنیٹر میچ 12مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ کوالیفائر میچ 13مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ 15 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد ایونٹ کی 2 بہترین ٹیمیں 17مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹرافی کے حصول کے لیے نبرد آزما ہوں گی۔