لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میچ کے بعد ہونے والی لڑائی میں نیا موڑ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میچ کے بعد ہونے والی لڑائی میں نیا موڑ۔۔ 2معروف ترین شخصیات کی گرفتاری کا انکشاف۔۔۔ سینئر صحافی اور تجزیہ نگار عامر متین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرزا ور کراچی کنگز کے مابین میچ کے بعد ہونے والی تلخ کلامی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے جنرل منیجر(جی ایم ) انٹر نیشنل کرکٹ آپریشنز عثمان واہلہ نے صحافیوں کو گرفتار کروادیا تھا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر متین کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین میچ کے دوران لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد،ثمین رانا اور عاطف رانا کی فیملیز انکلوژر میں بیٹھی ہوئی تھیں جہاں سے اس میچ کے دوران خوب ہوٹنگ کی گئی ،
اس دوران کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم انتہائی غصے میں آئے اور کہا کہ یہاں سے انہیں چھیڑا گیا ہے اور پھر فیملیز کے سامنے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے،اس کے بعد کراچی کنگز کے فا سٹ باؤلرمحمد عامر آئے اور انہوں نے بھی انگلی سے انتہائی نازیبا اشارے کیے ، عامر متین کے مطابق ان کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم مقامی ایڈمنسٹریشن لے کر آئے اور انگلی کے اشارے کرکے بتانے لگے کہ ان لوگوں کی وجہ سے ہم کھیل پر پوری طرح دھیان نہیں دے سکے اور اس کے بعد مقامی ایڈمنسٹریشن کے لوگ آئے اور سینئر صحافی رانا جواد اور اویس توحید سے کارڈ لے کر انہیں گرفتار کرلیا،ان سب میں نجم سیٹھی کے دور میں ہاتھ کا چھالہ بنا کررکھے جانے والے پی سی بی کے عثمان واہلہ پیش پیش تھے جو اشارے کرکے بتارہے تھے کہ کس کس نے ہوٹنگ کی ہے ،عامر متین کاکہنا تھاکہ عثمان واہلہ نے معاملہ حل کرنے کی بجائے اسے بڑھاوا دیا۔