قومی کرکٹر فہیم اشرف لٹ گئے برباد ہو گئے
پھول نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) آل رائونڈ کرکٹر فہیم اشرف کو لوٹ لیا گیا۔!قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی موٹرسائیکل چور لے گئے ہیں۔فہیم اشرف کے والد رانا اشرف نے بتایا کہ میرے بیٹے فہیم اشرف کی موٹرسائیکل ہماری مارکیٹ المجید شاپنگ سنٹر میں کھڑی تھی کہ چور لے گئے ، پولیس کو درخواست دیدی ہے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔یاد رہے
کہ25سالہ فہیم اشرف نے جون 2017ءمیں انگلینڈ میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ سے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک قومی ٹیم کے لیے18ون ڈے میچز میں 28.06کی اوسط سے18وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ، انہوں نے ستمبر2017ءمیں ورلڈ الیون کے خلاف اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک قومی ٹیم کے لیے 25میچز میں20.12کی اوسط سے24وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ،انہوں نے 27اکتوبر 2017ءکو سر ی لنکا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے چھٹے باؤلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا،فہیم اشرف نے مئی 2018ءمیں آئر لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور اپنے پہلے ہی میچ میں83رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وہ اب تک4ٹیسٹ میچز میں 26.09کی اوسط سے11وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں ۔