Sunday June 2, 2024

پشاور زلمی کو ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا ایسا کھلاڑی شدید زخمی ہو گیا کہ مداح بھی کہیں گے اب تو گئے پیلی شرٹوں والے

پشاور زلمی کو ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا ایسا کھلاڑی شدید زخمی ہو گیا کہ مداح بھی کہیں گے اب تو گئے پیلی شرٹوں والے

شارجہ (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 4کامیابی سے متحدہ عرب امارات میں جاری ہے اور ٹیمیں اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔تاہم پشاور زلمی کی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کے مطابق صہیب مقصود کی چھوٹی انگلی میں ہیرلائن فریکچر ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم آج ہونے والے تربیتی سیشن

میں ان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور مزید فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کامیابی سے جاری ہے اور پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں اب تک اپنے 2 میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے اسے ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی ہوئی تھی۔14فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 17مارچ تک جاری رہے گا اور اس کے 8میچز پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور میں بھی کھیلے جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل بھی شہر قائد میں ہوگا۔

FOLLOW US