پا کستانی بہو کو بھا رت میں حیران کن سزا سنا دی گئی ، شعیب ملک بھی پر یشان
حیدر آباد دکن (نیوز ڈیسک ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرز ا کی جانب سے پلواما حملے پر بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں کی کلاس لینے پر بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ نے تلگانہ کی ریاستی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسیڈرکے عہدے سے ہٹا دیا جائے کیوں کہ وہ ”پاکستان کی بہو“ ہیں ۔بھارت اور پاکستان
کے مابین ایک طرفہ محاذ آرائی نے نیارخ لیا ہے اور پاکستانی فنکار اور گلوکار بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہیں تاہم ٹی راجا سنگھ کی جانب سے حالیہ کمنٹس نے اس’جنگ‘ کو نئی سمت دیں گے کیوں ٹی راجا سنگھ اپنے متنازع اور جارحانہ خیالات کے لیے مشہور ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے،اپنے ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے دہشتگردوں نے جس طرح مقبوضہ کشمیر میں ہمارے جوانوں کو مارا ہے وہ ناقابل معافی ہے،پورے ملک نے ہمارے پڑوسی ملک کی جانب سے اس اقدام کی مذمت کی ہے ،انہوں نے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح تمام ملک نے پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات توڑنے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح وہ بھی ”پاکستانی بہو“ ثانیہ مرزا کو تلگانہ کی برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیں کیوں کہ وہ ایک پاکستانی کرکٹر(شعیب ملک) سے شادی کرچکی ہیں ۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپریل2010ءمیں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور گزشتہ سال30اکتوبر کو ان کے ہا ں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔