محمد عامر کے بعد سلمان بٹ کی بھی قسمت جھا گ اٹھی ، پی ایس ایل 4 میں اہم ترین ٹیم کا حصہ بن گئے ، شا ئقین بھی خو شی سے جھوم اٹھے
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ کو لاہور قلندرز نے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں کپتان محمد حفیظ کی جگہ شامل کئے گئے ہیں، محمد حفیظ انجری کا شکار ہوکر پی ایس ایل 4 سے باہر ہوچکے ہیں۔محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے
عظیم بلے باز اے بی ڈیویلیئرز لاہور قلندرز کی کپتانی کررہے ہیں۔محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران کولن انگرام کا کیچ تھامنے کی کوشش کرتے ہوئے انگوٹھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ محمد حفیظ کا انگوٹھا کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوا تھا، آل راؤنڈر کو ایکسرے اور اسکین کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔واضح رہے سنہ 2010 کے دورہ انگلینڈ میں اس وقت پاکستان کے کپتان سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا تھا۔









