Wednesday November 5, 2025

یہ ایک کھلاڑی پاکستان کےلئے کھیلے گا حسن علی نے پی ایس ایل کے کس کھلاڑی کی طرف اشارہ کردیا شائقین کرکٹ بھی چونک گئے

یہ ایک کھلاڑی پاکستان کےلئے کھیلے گا حسن علی نے پی ایس ایل کے کس کھلاڑی کی طرف اشارہ کردیا شائقین کرکٹ بھی چونک گئے

دبئی (آئی این پی)پشاور زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے حارث روف اچھا ٹیلنٹ ہیں، حارث روف کی بولنگ میں پیس اور سوئنگ ہے، وہ بہت اچھا بولرہے، وہ پاکستان ٹیم میں کھیل سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں حسن علی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے میں انھیں بہت مدد ملی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل ایمرجنگ ٹیلنٹ کے لیے بہت

اچھا پلیٹ فارم ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کو بہت ٹیلنٹ ملا اور آئندہ بھی ملے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں حسن نے تباہ کن اسپیل کرکے لاہور قلندرز کے ہوش اڑادیے، حسن علی نے اپنی جارحانہ بولنگ سے چار وکٹیں حاصل کیں اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔