Thursday January 23, 2025

اسپاٹ فکسنگ کے بعد پی ایس ایل سے ایک اور مصیبت آن پہنچی ۔۔۔۔ ورلڈ کپ سے قبل عماد وسیم اور محمد عامر پر بڑی پابندی عائد ہونے کا خدشہ، کرکٹ کی دنیا سے افسوسناک خبر آ گئی

اسپاٹ فکسنگ کے بعد پی ایس ایل سے ایک اور مصیبت آن پہنچی ۔۔۔۔ ورلڈ کپ سے قبل عماد وسیم اور محمد عامر پر بڑی پابندی عائد ہونے کا خدشہ، کرکٹ کی دنیا سے افسوسناک خبر آ گئی

دبئی(ویب ڈیسک ) پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے کراچی کنگز سے جیت کے بعد پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے میں کنگز کے صدر وسیم اکرم، کپتان عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر کی باقاعدہ شکایت کردی۔ عماد وسیم اور محمد عامر کے خلاف خواتین کو گالیاں دینے اور نازیبا اشارے کرنے کا سنگین الزام سامنے آیا ہے اور اس واقعے میں پی

ایس ایل سے منسلک بورڈ کے افسر عثمان واہلہ کے حوالے سے بھی شکایت کی گئی ہے۔عثمان واہلہ پر کراچی کنگز کا ساتھ دینے اور جانب داری کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں میچ ریفری روشن ماہاناما سے لاہور قلندرز نے تحریری شکایت کی ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کی جانب سے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔واقعے سے ٹورنامنٹ میں ناقص سیکیورٹی انتظات کی قلعی بھی کھل گئی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاہور کی جیت کے بعد سب سے پہلے وسیم اکرم نے شکایت کی کہ انہیں لاہور قلندرز کے انکلوژر سے ’آلو‘ کہا گیا، تھوڑی دیر بعد عماد وسیم اور محمد عامر آئے جنہوں نے خواتین کی جانب نازیبا اشارے کئے اور گالیاں بھی دیں۔بعد ازاں سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے اس تماشائی کی نشاندہی کرلی گئی ہے جس نے وسیم اکرم کو ’آلو‘ کہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر کا رویہ اور زبان قابل اعتراض تھا۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ پی سی بی کی جانب سے کارروائی کا مطالبہ کررہی ہے کیوں کہ جن خواتین کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، اس میں فرنچائز کے خاندان کی خواتین شامل تھیں۔ایک اور ذرائع کا

کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے بھی باقاعدہ شکایت کی ہے اور شکایت میں کہا گیا ہے کہ وسیم اکرم کو یہ کہا گیا کہ ’اس پر آلو رکھ دیا گیا ہے‘ جس کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔

FOLLOW US