Monday May 6, 2024

اسلام آباد کی ٹیم کے حوصلے پست ۔۔۔۔کوئٹہ گلیڈیٹرز نے شکست دیدی شین واٹسن نے کتنے رنز بنائے؟ مداحوں کیلئے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد کی ٹیم کے حوصلے پست ۔۔۔۔کوئٹہ گلیڈیٹرز نے شکست دیدی شین واٹسن نے کتنے رنز بنائے؟ مداحوں کیلئے بڑی خبرآگئی

دبئی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔دبئی کے میدان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز نے 158 رنز کا ہدف باآسانی 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گلیڈیٹرز کے شین واٹسن نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 81 رنز بنائے جبکہ عمر اکمل 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے تھے۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔

پہلے ہی اوور میں بغیر کسی رن کے عوض سہیل تنویر نے لیوک رونکی اور شاداب خان کو آؤٹ کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لے لیا۔ محمد نواز نے رضوان حسین کو آؤٹ کیا تو اسلام آباد کی ٹیم کے حوصلے پست ہوگئے۔اسلام آباد کی جانب سے ڈیلپورٹ 19 ، حسین طلعت 30 اور فہیم اشرف ایک اور آصف علی 36رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آخری نمبروں پر آنے والے وین پارنیل نے اسلام آباد کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور 20 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے میں اضافہ کیا۔کوئٹہ گلیڈیٹرز کی جانب سے فواد احمد نے 4 اوورز میں 15 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کوئٹہ کے سب سے کامیاب باؤلر سہیل تنویر رہے جنہوں نے میچ کے اوپننگ میچ میں 2 اور اپنے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

FOLLOW US