Monday May 6, 2024

پی ایس ایل دیکھنے کے شو قین تیاری کر لیں ، آج کتنے میچز ہو نگے

پی ایس ایل دیکھنے کے شو قین تیاری کر لیں ، آج کتنے میچز ہو نگے

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں آج بھی دو میچز کھیلیں جائیں گے، پہلا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جب کہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔دونوں میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے، پاکستانی وقت کے مطابق یونائیٹڈ اور گلیڈ ایٹرز کے درمیان پہلا میچ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا اور پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات 9 بجے ٹکرائیں گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں یونائیٹڈ نے قلندرز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کھا کر ناکام رہی۔لاہور قلندرز نے بھی اب تک دو میچز کھیلیں ہیں،

قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھائی جب کہ گزشتہ روز کراچی کنگز سے میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی اب تک صرف ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ملک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر یں گے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کی خوشی میں پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت پر محمد بن سلمان کا پوٹریٹ نصب کر دیا گیا ہے جس کی لمبائی 120 فٹ اور چوڑائی 45 فٹ ہے ۔محمد بن سلمان کے استقبال کی تمام تماریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، ان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا جبکہ آمد کے موقع پر گارڈ آفر آنر اور پاک فضائیہ کا شیر دل دستہ سلامی پیش کرے گا ۔اس کے بعد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشایہ دیا جائے جبکہ وہ اپنے دورے کے دوران بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے ۔نور خان ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراءسعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا ۔

FOLLOW US