Monday May 6, 2024

احمد شہزاد پہلی ہی گیند پر آئوٹ کپتان سرفراز احمد بول اٹھے

احمد شہزاد پہلی ہی گیند پر آئوٹ کپتان سرفراز احمد بول اٹھے

دبئی (آئی این پی ) پاکستان سپر لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ احمد شہزاد کے حوالے سے دلبرداشتہ ہونے کی کوئی بات نہیں ، ابھی تک ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق صحافی نے سرفراز احمد سے سوال کیا کہ احمد شہزاد کے بارے میں کیا کہیں گے، جب وہ آ ؤ ٹ ہوئے تو کیمرہ آپ کی طرف آیا، مگر آپ بہت دلبرداشتہ لگ رہے تھے، تو ان کے کم بیک

کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟سرفراز احمد نے جواب دیا کہ دلبرداشتہ ہونے والی کوئی بات نہیں کیونکہ ابھی تو ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے اور کارکردگی میں اتار چڑھا ؤ آتا رہتا ہے۔ احمد شہزاد کافی وقت کے بعد دوبارہ کرکٹ کھیلنے لگا ہے اور جب کھلاڑی ٹف کرکٹ میں آتا ہے تو اسے تھوڑا وقت دینا چاہئے، وہ ہمارا مرکزی کھلاڑی ہے اور ہم اسے جتنا اعتماد دے سکیں گے، دیں گے۔

FOLLOW US