Thursday January 23, 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شا ندار فا تح دلوانے والے عمر اکمل نے میچ سے قبل کس مشہور شخصیت سے ملاقات کی؟تصویر وائر ل ہو گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شا ندار فا تح دلوانے والے عمر اکمل نے میچ سے قبل کس مشہور شخصیت سے ملاقات کی؟تصویر وائر ل ہو گئی

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے، اس میچ میں عمراکمل مین آف دی میچ رہے۔اس میچ کی سب سے قابل توجہ بات عمر اکمل کی بیٹنگ تھی جو ایک طویل عرصے بعد فارم میں نظر آئے اور اکیلے ہی اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔عمر اکمل

نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے 75 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ پاکستانی شائقین کرکٹ ان کی کارکردگی پر حیران بھی ہیں اور خوش بھی کہ ایک وقت میں بہترین کھلاڑی کا لقب پانے والے عمر اکمل ایک مرتبہ پھر اپنی فارم میں واپس آ گئے ہیں اور اگر ان کی یہ کارکردگی برقرار رہی تو وہ وقت دور نہیں جب وہ قومی ٹیم میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔اس کیساتھ ہی پاکستانی یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آخر ان کی اس فارم اور شاندار کارکردگی کے پیچھے چھپا راز کیا ہے؟ اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا مگر میچ سے قبل لی گئی ان ان کی ایک ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے کہ دیکھ کر آپ بھی ان کی فارم کے پیچھے چھپی ایک وجہ ضرور جان جائیں گے۔یہ تصویر کسی اور کیساتھ نہیں بلکہ سوئنگ کے سلطان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کیساتھ لی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر اکمل گلوز اور بلا ہاتھ میں پکڑے شائد بیٹنگ پریکٹس کیلئے گراؤنڈ میں جانے کی تیاری میں ہیں اور وسیم اکرم انہیں کچھ بتا رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے وسیم اکرم کی جانب سے دی گئی ’ٹپس‘ عمر اکمل کے کام آ گئی ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں اپنے پہلے ہی میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

FOLLOW US